سیدہ رملہ علی کا محرم الحرام کے انتظامات اور جلوسوں کے روٹس پر حفاظتی انتظامات کے جائزہ

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) اسٹنٹ کمشنر سیدہ رملہ علی کا محرم الحرام کے انتظامات اور جلوسوں کے روٹس پر حفاظتی انتظامات کے جائزے لینے کے لئے اسٹنٹ کمشنر شائستہ شہریار، تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ، محمد اسلم بھٹی ایس ڈی او، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ،گلزار احمد کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب دورہ کرکے جلوسوں کے روٹس پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوس میں سول اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے انشاء اللہ محرم الحرام میں کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوگا تاہم امن و امان کی بحالی کے عوام کا تعان بے حد ضروری ہے۔

ٹی ایم او انتظامیہ بھی نیک نیتی کی غرض سے شہر کی تمام سڑکوں اور ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کا کام بھی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی، جلوس میں شرکا پر بھی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ غفلت یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ انتظامات کی انجام دہی اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے امام بارگاہوں کے منتظمین ،جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور معززین سے باہمی روابط کو برقرار رکھتے ہوئے فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

Syeda Ramallah Ali Visit

Syeda Ramallah Ali Visit