ہارون آباد: قومی اسمبلی حلقہ 137 ضلع ننکانہ صاحب صوبہ پنجاب کے امیدوار رانا عبدالغفار خان ولد رانا حبیب احمد خا ن جس کاشناختی کارڈ نمبر 35501-0142124-1 کو نئی رجسٹرڈ ہونے والی سیاسی جماعت اللہ اکبر تحریک کی طرف سے اپنا امیدوار نامزد کرکے ٹکٹ جاری کردیا گیاہے۔
اور ریٹرننگ آفیسر حلقہ قومی اسمبلی 137 ضلع ننکانہ صاحب کوآج مرکزی دفتر اللہ اکبر تحریک پاکستان باری ہائوس ، باری روڈ ،کینال کالونی ہارون آباد ضلع بہاولنگرسے پارٹی ٹکٹ جاری کرکے بھجوادیا گیا ہے جس کی ایک کاپی متعلقہ امیدوار رانا عبدالغفار صاحب کوبھجوادی گئی ہے چیف الیکشن کمشنر پاکستان اسلام آباد کو بھی ایک کاپی روانہ کردی گئی ہے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ ٹکٹ حاصل کرنے کے خو اہش مند تین افراد کے متعلق غورو غوض کے بعد کیا گیا۔
متعلقہ اجلاس کی صدارت اللہ اکبر تحریک پاکستان کے قائدو ادنیٰ خادم پاکستان ڈاکٹر میاں احسان باری نے کی اور اپنے دستخطوں سے ٹکٹ جاری کردیا ہے ٹکٹ میں اس بات کاذکر کردیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے نوٹیفکیشن نمبر{No.F.2(2 ) /2010-Confd.4th.June.2013 میں اللہ اکبر تحریک کو انتخابی نشان گائے الاٹ کردیا گیااس لیے اس کے مطابق اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدواررانا عبدالغفار کوپارٹی کو دیا گیا نشان گائے الاٹ کیا جائے۔