لیہ (نامہ نگار) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کی ہد ایت پر غیر قانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروختگی کو روکنے اور اس طرح کے کا روبا ر میں ملوث افراد کے خلاف کا روائی کے لئے خصوصی مہم جا ری ہے
جس کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب پا نچ افراد کے خلا ف پیٹرولیم ایکٹ کی دفعہ 26/44 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں یہ با ت ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس لیہ محمد صفدر نے فتح پور و کر وڑ لعل عیسن کے مختلف علا قوں میں خصوصی چیکنگ کے موقع پر کہی۔
چیکنگ کے مو قع پر کر وڑ میں مہربا ن ما لک آئل ایجنسی 84مو ڑ اسی طرح سید محمد اشرف منی پیٹرول پمپ بخا ری چوک بستی لوٹھر ، ظفر عباس شاہ ، خضر حیا ت مالکا ن خضر اینڈ سنز منی پیٹرول پمپ چک سہو والا ، حا جی ملک عطا حسین ، فضل عباس ، مالکا ن علی رانجھن منی پیٹرول پمپ چک سہو والا اور منظر عباس ما لک منی پیٹرول پمپ حزب اللہ چوک دربا ر راجن شاہ غیر قانونی پیٹرولیم فروختگی کے مرتکب پا ئے گئے جن کے خلاف پو لیس اسٹیشن کر وڑ لعل عیسن میں مقدما ت کا اندراج کر ادیا گیا ہے۔