لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے عمران خان کے آزادی مارچ کو فساد مارچ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ اگر مسلم لیگ (ن) چاہے تو خیبر پختونخوا کی حکومت کو 24 گھنٹوں میں ختم کر سکتی ہے۔ 9 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن پر وائٹ پیپر عوام کے سامنے لائیں گے۔
رانا مشہود نے اپنی تمام توپوں کا رُخ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف وفاقی حکومت کیا گرائے گی۔ مسلم لیگ (ن) 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا حکومت کو ختم کر سکتی ہے۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خلاف 9 اگست کو وائٹ پیپر عوام کی سامنے لائیں گے۔ کے پی کے کی عوام کو کرپشن سے چھٹکارا ملنا چاہیئے۔ وہاں کے عوام میاں محمد شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ مانگتے ہیں۔ رانا مشہود نے کہا کہ حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دے گی۔