وزیرآباد : معروف سماجی رہنما، پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن رانا محمد اختر آف بھروکی حال مقیم نور پورہ گکھڑ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ رانا محمد اختر کاروباری مقاصد کی غرض سے بسواری موٹر سائیکل نارووال گئے ہوئے تھے جہاں واپسی پر تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رانا محمد اختر موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
مرحوم کی میت گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مرحوم کو نواحی قبرستان نور پورہ گکھڑ میں دفن کردیا گیا۔ رسم قل آج مورخہ23-07-2016بروز ہفتہ صبح آٹھ بجے جامعہ مسجد غوثیہ نور پورہ گکھڑ میں ادا کی جائے گی۔