لاہور (نیوز رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا دورہ صفائی کے بہتر انتظامات اور مریضوں کا اطمینان بخش رویہ دیکھ کر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین کا شاباش تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی کی تمام وارڈز اور ایمرجنسی کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقعہ پر انہوں نے ہسپتال کی مختلف وارڈز میں داخل مریضوں اور بلخصوص ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال کے انتظامات کے حوالہ سے پوچھا مریضوں کے لواحقین ندیم بٹ ،شفیق ارائیں اور ببلی پہلوان نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کو بتایاکہ کہ جب سے نئے ایم ایس نے چارج سنبھالا ہے اس وقت سے ہسپتال کا نظم نسق تبدیل ہوگیا ہے۔
جہاں پہلے مریضوں کو ایمرجنسی سے لیکر وارڈوں تک خواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا وہی پر اب ضرورت کی ہر دوائی اور ڈاکٹر مریض کو فوری دستیاب ہوتا ہے جبکہ ہسپتال میں پہلے صفائی کے نام پر لوٹ مار کی جاتی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے۔
اسی لیے آج صاف ستھری وردیوں میں ملبوس اہلکاروں کے ہمراہ پورا ہسپتال جگمگ کررہا ہے اس موقعہ پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے حوالہ سے جو اچھے انتظامات آپ نے پی آئی سی میں کررکھے ہیں اسکی تربیت جناح ہسپتال کے ایم ایس کو بھی دیں۔
Rana Mohammad Iqbal Punjab Institute Cardiology Visited