رانا مبشر اقبال کی لاہور میں دہشتگردی کی واقعہ کی شدید مذمت

Lahore Blast

Lahore Blast

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال کی لاہور میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارٹی کے عہدیداروں، رہنمائوں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے وہ فوری طور پر ہسپتالوں میں پہنچ کر زخمیوں کی جانیں بچانے کے لئے خون کے عطیات دیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والی دہشتگردی پر شدید ردعمل کر اظہار کرتے ہوئے رانا مبشر اقبال نے کہا کہ دہشتگردی اس وقت ختم ہوگی جب دہشتگردی اور شدت پسندی کی نرسریوں کو ختم نہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس سانحے میں ڈئی آئی جی پولیس احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل بھی شہید ہوگئے۔ رانا مبشر اقبال نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

sajjadalishakir@gmail.com
03226390480