رانا مبشر اقبال کی مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے والوں کو مبارکباد

Lahore

Lahore

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے مختلف شہروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلع کونسلوں و میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا موثر نظام ہے اور ان اداروں کے قیام سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر ترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )نے بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے اور مسلم لیگ (ن) کی یہ شاندار کامیابی عوام کا پارٹی قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔رانا مبشر نے منتخب بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت میں جت جائیں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں کیونکہ عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ اس پر ہر صورت پورا اترنے کیلئے اپنا آرام قربان کرکے عوام کی خدمت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں شرافت، خدمت، دیانت، امانت اور شفافیت کی سیاست کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرا کر حکومتی پالیسیوں کی بھرپور تائید کی ہے۔

شعبہ نشر واشاعت
سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480