لاہور (جیوڈیسک) لاہور آل راونڈرران انویدالحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا، وہ جلد باقاعدہ اعلان کریں گے۔ رانا نوید الحسن کی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، آخرکار انہوں نے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کر لیا۔35 سالہ آل راونڈر نے ذرائع کو بتایا کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اب ان کی توجہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ اور اپنی اکیڈمی پر ہوگی۔ رانا نویدالحسن نے تین سال قبل آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ ، 74 ون ڈے اور چارٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔