رانا ثناء اللہ کو قربانی کا بکر ابنایا گیا: خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لاہور واقعے کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا منظر عام سےغائب رہنا سوالیہ نشان ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرا کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے میرا گزشتہ روز رابطہ ہوا تھا، اگر میں ملک میں ہوا تو ان کے استقبال کے لیے ضرور جاؤں گا۔

عام انتخابات کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ رحیم یار خان میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو پہلے برتری حاصل تھی، بعد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 41 سو ووٹوں کی برتری دے دی گئی۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن سے کہا ہے کہ اب بھی انہیں سیٹوں کی ضرورت ہے تو ہم انہیں ایک دو دے دیتے ہیں۔