لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کی عدم موجودگی کے باعث انجمن پٹواریاں اور بورڈ آف ریونیو کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات نہ ہو سکے، اب مذاکرات جمعہ کو ہوں گے۔
انجمن پٹواریاں کے صدر عبدالمجید نے کہا کہ اپنے تحفظات سے محکمہ مال کے اعلیٰ عہدیداروں کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ مطالبات کی حتمی منظوری تک زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے عمل کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف نے کہا کہ جائز مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے۔ مسائل کے حل کے لیے سیکرٹری ریونیو کی سربراہی میں 7 رکنی پراونشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔