رانا ثناء اللہ کا سیلاب متاثرین کیلئے غذائی اشیاء کے بنڈلز کی تیاری کا معائنہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

فیصل آباد (جیوڈیسک) حکومت پنجاب نے متاثرین سیلاب کی امداد و بحالی کے لئے تمام تر وسائل کو متحرک کر رکھا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بات سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے الفتح سپورٹس کمپلیکس میں مختلف غذائی اشیاء کے بنڈلز کی تیاری اور ترسیل کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی او نور الامین مینگل نے انہیں سیلاب متاثرین کے لئے بھجوائی جانے والی غذائی و انتظامی امداد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔