رانا ثناء کی پنجاب حکومت گرانے کیلیے (ق) لیگ سے رابطوں کی تصدیق

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے ق لیگ سے رابطوں کی تصدیق کر دی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ خود تحریک انصاف کے اندر بھی پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت کی تبدیلی خواہش موجود ہے اور ق لیگ کو اپنی اتحادی سے شکایتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ جمہوری اور پارلیمانی طریقہ اختیار کرکے پنجاب حکومت گرانا چاہتی ہے اگر ق لیگ تحریک انصاف کے اتحاد سے باہر آتی ہے تو پھر اس حوالے سے اسے ساتھ ملانے کے بارے میں سوچا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے مطالبات کی عدم منظوری پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور حکومتی وفد سے ہونے والی ملاقات میں ق لیگ نے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی۔