رانا ثناء اللہ رحمن ملک پر الزام کا ثبوت پیش کریں: آغا سراج درانی

Agha Siraj Durrani

Agha Siraj Durrani

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز خط کو مذاق میں اڑانے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ متعلقہ ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق منظرعام پر لائیں۔

آئی جی سندھ کی تعیناتی کے بارے میں آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اقبال محمود سینئر افسر ہیں اور کراچی کے حالات سے باخبر بھی ہیں اگر انہیں آئی جی کے عہدے پر مستقل کر دیا جائے تو یہ کراچی آپریشن اور سندھ کے امن کے لیے سود مند ہو گا ہم ماضی میں جب وفاقی حکومت میں تھے تو پنجاب نے جن افسران کی سفارش کی ہم نے انہیں تعینات کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی سیکورٹی کے لیے نجی سیکورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ ارکان اور میڈیا کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔