رانا ثناء اللہ کا دورہ جنرل ہسپتال، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

فیصل آباد (جیوڈیسک) حکومت پنجاب عوام کو علاج معالجہ کی جدید اور وسیع طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے جس کے تحت گورنمنٹ جنرل ہسپتال کا ایک ارب روپے کے فنڈز سے 6 منزلہ توسیعی منصوبہ آئندہ سال مکمل کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خاں نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آبادکے توسیعی منصوبہ پر تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سلطان اعوان،ڈاکٹر الیاس،ارشد صدیقی، طارق منج،ظہیر اقبال، احمد جمال ڈوگر، سعید گجر کے علاوہ دیگر کارکن، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد محمود فخر،ایس ای بلڈنگز اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے جنرل ہسپتال ایک عظیم منصوبہ ہے لہذا متعلقہ محکمے تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔انہوں نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تعمیراتی مراحل نقائص سے پاک ہونا چاہیے۔