ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے آئیڈیاز2016 کے تیسرے روز پی او ایف سٹال پر پی اوایف کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا تیار کردہ جدید فیوز”Electronic Time Super Quick” کا افتتاح کیا۔جدید خصوصیات کا حامل یہ فیور درآمد کردہ کیے جانے والے Fuzesکے ہم پلہ ہے اور یہ 105-203mm رینج کے شیلز میں لگایا جاسکتا ہے۔
دوہرے مقاصد کا حامل یہ فیوز High Explosive اور Cargo رائونڈ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پہلے سے ترتیب دیئے گئے پروگرام کے مطابق پھٹتا ہے اور اس سے شیل کے اخراج اور پھٹنے کا عمل شروع ہوتا ہے اس فیوز کو Manualاور آٹو میٹک دونوں طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس سے پہلے پاکستان میں ٹائم فیوز تیار نہیں کیا جا رہا تھا اور مسلح افواج اس فیوزکی درآمد پر ہر سال تقریبا1.2 ملین ڈالر خرچ کر رہی تھی۔
مقامی طور پر تیار کردہ اس فیوز سے پاکستان کی مسلح افواج کو نہ صرف میدانِ جنگ میں مدد ملے گی بلکہ اس کی درآمد پر غیر ملکی زرِ مبادلہ میں بھی خاطر خواہ بچت ہو گی۔ اس سے پہلے پی او ایف سٹال آمد پر لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات ہلال امتیاز ملڑی چیئرمین پی او ایف بورڈ نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا استقبال کیااور انہیں پی او ایف کی نئی ایجادات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
رانا تنویر حسین وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے پی او ایف کی جانب سے تیار کردہ نئے ہتھیار اور آلات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی او ایف مسلح افواج ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کی افواج کو بھی اسلحہ و گولہ بارود فراہم کر رہی ہے اور پوری پاکستانی قوم کو پی اوا یف کی اعلیٰ کارکردگی پر بجا طور پر فخر ہے۔
اس موقع پر چیئر مین پی او ایف بورڈنے کہا کہ آئیڈیاز 2016 نے پی او ایف کو اپنی نئی مصنوعات متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا اور ہمیں امید ہے کہ پی او ایف اس نمائش کے ذریعے بہت سے نئے خریدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔پی او ایف چیئر مین نے مزید بتایا کہ ہم دنیا کے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائشوں میں حصہ لیتے ہیں جس سے پی او ایف کی ایکسپورٹ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور پی او ایف اسلحہ سازی کے میدان میں ایک قابل اعتماد اور معتبر نام ہے۔
چیئرمین پی او ایف بورڈ نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی لائن انتہائی مضبوط ہے او ر پاکستان کا دفاعی نظام ناقابلِ تسخیر ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038