ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دو باصلاحیت فنکار اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار عرفان خان فلم ’’ڈیوائن لورز‘‘ (Divine Lovers) میں اکٹھے ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فلم ریوالور رانی‘‘ میں مرکزی کر دار ادا کرنے کے بعد کنگنا رناوت نے ہدایتکار سائی کبیر کی فلم ’’ڈیوائن لورز‘‘ سائن کرلی ہی جس ان کے ساتھ اداکار عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
اس سلسلہ میں سائی کبیر کا کہنا ہے کہ میں کنگنا اور عرفان کے ساتھ ایک نئی فلم ’’ڈیوائن لورز‘‘ بنانے جارہا ہوں جس کی کہانی ’’ریوالور رانی‘‘ کی طرح جارحانہ اور پرتشدد نہیں بلکہ اس کے الٹ اور بھارتی خواب ثابت ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہا فلم کی شوٹنگ ممبئی اور علی گڑھ میں کی جائے گی اور اس فلم میں لوئر مڈل کلاس کے حالات زندگی اور اس طبقے میں پائی جانے والی اخلاقی بدعنوانیوں کو دکھایا جائے گا۔
کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سائیں کبیر کی اس فلم کی کہانی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ریوالور رانی‘‘ کی طرح مضبوط اور بہترین ہے جو ’’ریوالور رانی‘‘ سے مختلف ہے۔ انھوںنے جب مجھ سے اس فلم کے سلسلہ میں رابطہ کیا تو اسکرپٹ دیکھتے ہیں فوراً کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں اپنے کردار کے متعلق کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کیونکہ فلم کی عکسبندی کب شروع ہوگی کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ طے ہے کہ میرا کردار لوئر مڈل کلاس کی ایک لڑکی کا ہے جو بہت مضبوط ہے اور اسے ادا کرنا میرے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔