بالی ووڈ (جیودیسک) رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان بڑھتی قربتوں نے دونوں کے اہلخانہ کو ایک دوسرے کے قریب آنے پر مجبور کر دیا۔ لندن میں ان کے اہل خانہ کے درمیان پہلی ملاقات ہوئی۔ لندن بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کی خبریں ایک عرصہ سے گردش میں ہیں۔
جس کی دونوں فنکاروں نے ہمیشہ تردید کی ہے لیکن گزشتہ روز لندن میں جوڑے کے اہل خانہ بھی ایک دوسرے سے مل بیٹھے۔ اس ملاقات میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف دونوں موجود تھے۔ ملاقات کی ایک تصویر بھی انٹر نیٹ پر گردش کر رہی ہے۔ شائقین کا کہنا ہے ایک اور فلمی جوڑی جلد ہی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے والی ہے۔