ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر کپور اپنی شادی کی خبر کے بعد سے مسلسل خبروں میں ہیں، شادی کارڈ سے لے کر شادی کی تیاریوں، مہمانوں کی فہرست، لباس اور کھانے کا مینیو سب کچھ میڈیا کی زینت بن چکا ہے۔
شادی والے روز بالی وڈ حسینہ کس ڈیزائنز کا ڈریس زیب تن کریں گی اور دلہے راجہ کا لباس کیسا ہو گا، سب چاہنے والوں کو اس کا بے چینی سے انتظار ہے۔
اس کے علاوہ بالی وڈ کی اس نامور جوڑی کی شادی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع کون کون سے کھانوں سے کی جائے گی، پرستار اس بارے میں بھی جاننے کے لیے بیتاب ہیں۔
یقیناً سپر اسٹار جوڑی کی شادی کی تقریب میں مہمانوں کو پیش کیا جانے والا کھانا بھی منفرد اور شاہانہ ہی ہو گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریب میں کے مینیو میں جو کچھ بھی ہو گا وہ اس دعوت سے پہلے اور اس دعوت کے بعد کوئی بھی نہیں چکھ سکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی کی کھانے کی خاص بات یہ ہے کہ دعوت عروسی میں کھانا پکانے والے شیفس سے معاہدہ کیا گیا ہے کہ شادی کے مینیو میں شامل کھانے صرف رنبیر اور دیپیکا کی شادی کے لیے مخصوص ہوں گے، بعد میں یہ کھانے کہیں اور نہیں پکائے جا سکیں گے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ شادی کے کھانے کی تقریب میں کھانے کے لیے دنیا کی مشہور اور منہگی کٹلری کا استعمال کیا جائے گا۔
بالی وڈ اداکاروں کی شادی کی تقریبات میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی مدعو ہیں اور شادی کی تقریب کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہو گی۔
بالی وڈ کی اس اداکار جوڑی کی شادی کی تقریبات رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں، دپیکا اور رنویر اٹلی کی کومو جھیل پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔