ممبئی(جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور یہ جوانی ہے دیوانی کے پروموشن کے دوران ذرائع پر بھڑک اٹھے ،پرانی یادیں پھر تازہ ہوگئیں ،فلم بچنا اے حسینو میں رنبیر اور دپیکا ساتھ آئے ، دونوں کی محبتوں کے خوب چرچے ہوئے۔لیکن پھر بریک اپ ہوگیا، اب ایک عرصے بعد رنبیر اور دپیکا پھر نئی فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں ساتھ ہیں ۔فلم پروموشن کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا اوررنبیر جھنجھلا گئے۔
سوال صرف اتنا تھا کہ کیا اس فلم میں ان کی اداکاری پر پرانے قریبی رشتوں کا کوئی اثر پڑا۔اسی بات پر رنبیر بول پڑے، ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں اگر کوئی سوال پوچھتا ہے تو انہیں اچھا نہیں لگتا اور اس کی عزت ان کی نظر میں گر جاتی ہے۔ اس لیے صرف ان کی فلموں کے بارے میں پوچھا جائے۔ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی فلم 31 مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔