بالی وڈ (جیوڈیسک) رنبیر اور دپیکا کی فلم یہ جوانی ہے دیوانی باکس آفس پر چھاگئی۔ تین روز میں ساٹھ کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا بالی وڈ کی فلم یہ جوانی ہے دیوانی اکتیس مئی کو ریلیز کے ساتھ شائیقن کے دلوں پر چھا گئی۔ لوگ ڈائریکٹر کرن جوہر کی فلم میں رنبیر کپور اور دیپیکا کی جوری کو خوب سرا رہے ہیں۔ اس کامیابی کا منہ بولتا ثبوت فلم کی باکس آفس پر سپر ڈوپر کامیابی ہے۔
فلم نے ریلیز کے پہلے تین روز میں ساٹھ کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔ سینما گھروں میں تیسرے روز بھی رش میں لگا رہا کیونکہ یہ جوانی ہے دیوانی کے دیوانے شائقین نے فلم کی کامیڈی اور مکالموں کوپسند کیا۔
فلم کے پروڈیوسر تو کرن جوہر ہیں۔ جن کا تو نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے لیکن اس کامیابی میں فلم کی میوزک نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جو پریتم چکر برتی نے دی ہے۔