ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کی جوڑی رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون میں بھلے ہی علیحدگی ہوگئی ہو یا پھر انکے آپس کے تعلقات کڑواہٹ کا شکار ہوں تاہم بالی ووڈ فلموں کے شائقین اب انہیں ایک بار پھر ساتھ دیکھیں گے۔فلمساز وہدایتکار کرن جوہرکی آنے والی رومانٹک فلم یہ جوانی ہے۔
دیوانی کاپہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے جس میں رنبیر کپور ایک بار پھر دپیکا کیساتھ رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ایان مکھرجی کی ہدایتکار میں بننے والی اس فلم میں دپیکا اور رنبیر کیساتھ کالکی کوچلن، ادیتہ رائے کپوراور جرمن نژاد بھارتی ماڈل ایویلن شرما معاون اداکاروں کے طور پر نظر آئینگے۔
دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں جسکا میوزک پریتم نے کمپوز کیا ہے جبکہ یہ فلم رواں سال31مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔