بلاک بسٹر فلم راج نیتی کے بعد رنبیر کپور اور ارجن رامپال ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ نئی فلم روئے میں جس کی پہلی جھلک منظرِعام پر آگئی ہے۔ ہدایت کار وکرم جیت سنگھ اور پروڈیوسر بھوشن کمار نے فلم کا ڈیجیٹل پوسٹر باقاعدہ طور پر جاری کردیا ہے۔ جس میں رنبیر اور ارجن رامپال کے ساتھ جیکولین فرنانڈس مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم میں رنبیر کپور بحیثیت روئے ایک چور جبکہ جیکولین بحیثیت عائشہ ڈبل رولز میں ہیرو ہیروئن اور ارجن رامپال بحیثیت کبیر ایک رائٹر کا کردار نبھا رہے ہیں۔ بھوشن، دیویا اور کرشن کمار کی پروڈکشن میں بننے والی اس رومانٹک، کامیڈی ڈرامہ فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں رنبیر اور جیکولین کی نئی جوڑی متعارف کروائی جارہی ہے۔ روئے اگلے سال بیس جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔