ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے سٹار رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون میں دوریاں بڑھنے لگیں۔ چاکلیٹی ہیرو نے اداکارہ کے ساتھ کمرشل کرنے سے انکار کر دیا۔
ان دنوں رنبیر اور دپیکا کے درمیان ان بن چل رہی ہے جس کے پیش نظر رنبیر کپور نے دپیکا کے ساتھ کمرشل کرنے کو تیار نہیں۔
چاکلیٹی ہیرو نے کمرشل کیلئے ہاں کہہ دی تھی مگر جب انہیں پتہ چلا کہ دپیکا پڈکون کے ساتھ کام کرنا ہے تو انہوں نے کمرشل کرنے سے منع کر دیا اور یہ بھی کہہ ڈالا کہ انہیں یہ پروڈکٹ سوٹ نہیں کرتا۔
کمپنی اب دپیکا کے ساتھ عمران خان کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہی ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں دپیکا اور رنبیر کے افیئرز کی باتیں زبان زد عام رہی ہیں۔