ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور “برفی “کے بعد اگلی فلم “بے شرم” میں اپنے ممی ڈیڈی کے ساتھ مل کر شرارتیں کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم برفی میں شاندار پرفارمنس سے فلم بینوں کے دل موہ لینے والے رنبیر کپور کی اگلی فلم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
فلم کا نام ہے بے شرم اور اس میں رنبیر کپور اپنے مخصوص نٹ کھٹ انداز میں شرارتیں کرتے دکھائی دیں گے۔ اس بار فلم میں ان کے والد اداکار رشی کپور اور والدہ نیتو کپور بھی پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم کے ہدایت کار ابھینو کشپ ہیں جو اس سے پہلے سپر ہٹ فلم دبنگ کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے فلم بیشرم کیلئے رنبیر کپور نے خوب باڈی بلڈنگ کی ہے۔