رنبیر کپور کی نئی فلم ’’روئے‘‘ کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز

Roy

Roy

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے تینوں خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے بعد رنبیر کپور بھی چور بن گئے ہیں۔

رنبیر کپور اور سری لنکن بیوٹی جیکولین فر نڈس کی آنے والی رو مینٹک ایکشن فلم’’ روئے‘‘ کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے گانے تو ہے کہ نہیں کی پہلی جھلک کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔

تو ہے کہ نہیں کے بو لو ں پر مبنی اس گانے کو انکیت تیواری کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کی ویڈیو میں رنبیر کپور ہیوی بائیک چلاتے سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے نظر آرہے ہیں۔ وکرم جیت سنگھ کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک چور یعنی رنبیر کپور کے گرد گھوم رہی ہیں جس میں جیکولین ڈبل کردار ادا کر رہی ہیں۔ رنبیر کپور اور جیکو لین کے علاوہ اس فلم میں ارجن رام پام بھی اہم رول میں نظر آئیں گے۔ رومینس ،ایکشن سے بھر پور یہ فلم 13فروری کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔