ممبئی (جیوڈیسک) 2007ء میں بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوریا سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار رنبیر کپور اور سونم کپور ایک مرتبہ پھر پردہ سیمیں پر اکھٹے ہونے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق راج کمار ہیرانی بالی ووڈ کھل نائیک سنجے دت کی زندگی پر ایک فلم بنانے جا رہے ہیں۔ اس فلم کے ایک کردار کیلئے سونم کپور کا انتخاب کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ کردار فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی حقیقی اداکارہ کا ہے جس سے سنجے دت کا افیئر رہا تھا۔ فلمی ناقدین اس فلم کو پہلے ہی بلاک بسٹر قرار دے چکے ہیں۔
تاہم یہ رنبیر اور سونم پر منحصر ہے کہ وہ ان کرداروں میں ڈھل کر فلمی شائقین کو خوش کرنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا نہیں؟ یہ فلم دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔