رنبیر کپور بھارت میں سب سے زیادہ چاہے جانے والا کنوارہ

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

ممبئی(جیوڈیسک) بالی وڈ کے چاکلیٹی بوائے رنبیر کپور بھارت میں سب سے زیادہ چاہے جانے والے کنوارے بن گئے جبکہ دپیکا پڈکون حسیناں میں نمبر ون پر ہیں۔ راک سٹار رنبیر کی یہ جوانی ہے دیوانی میں بدتمیزی بھارتی لڑکیوں کو بھا گئی۔ ایک سروے میں اکتیس فیصد لڑکیوں کے ووٹ رنبیر کپور کے نام رہے۔ بھارتی ناریوں نے دوسرے نمبر پر دبنگ خان کو رکھا۔

اس ہیرو کو چاہنے والیوں میں پچیس فیصد خواتین شامل تھیں۔ سیاستدان راہول گاندھی کو اکیس اعشاریہ نو آٹھ اور کرکٹر ویرات کوہلی کو اکیس اعشاریہ دو فیصد ووٹ ملے۔ اسی سروے میں جب بھارتی مردوں کی پسند پوچھی گئی تو انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈکون کو نمبر ون پر رکھا۔ کترینہ دوسرے نمبر پر جبکہ انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔