ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میڈیا میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی شادی کا واویلا مچا ہوا ہے لیکن دل ہے میاں تو اس شادی پر راضی ہی نہیں۔ ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں جب ان سے شادی کی تاریخ پوچھی گئی تو رنبیر نے کہا کہ شادی تو تب ہی کروں گا جب کوئی اچھی لڑکی ملے گی یعنی دپیکا پڈکون کے بعد اب کترینہ کی بھی چھٹی ہو گئی۔
رنبیر نکل پڑے ہیں اپنی مس رائیٹ کی تلاش میں۔ اب رنبیر نے کترینہ کے ساتھ شادی خفیہ رکھنے کے لیے جھوٹ بولا ہے یا وہ واقعی کسی نئی لڑکی کی تلاش میں ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔