ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری کے ہیرو رنبیر کپور نے اپنی منگنی اور شادی کی خبروں کی تردید کردی۔ شوخ و شریر بالی ووڈ ہیرو رنبیر کپور آج کل کترینہ کیف کے ساتھ منگنی سے متعلق خبروں میں کافی اِن ہیں۔ رنبیر کپور نے کہا کیٹ سے ان کی منگنی یا شادی کی خبر صرف افواہ ہے، اس میں سچائی نہیں۔
انھوں نے کہاجب بھی شادی کا ارادہ ہوا تو کسی سے نہیں چھپاوں گا۔ رنبیر نے کترینہ سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تصدیق یا تردید سے انکار کرتے ہوئے کہا انھیں اپنی ذاتی زندگی میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی پسند نہیں۔ رنبیر کا کہنا ہے وہ ابھی سنگل ہیں اور لائف انجوائے کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا وہ اپنی آیندہ آنے والی فلم بے شرم میں مصروف اور اس کی کامیابی کے لیے کافی پرامید ہیں۔