رنبیر کپور کا کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

Ranbir Kapoor, King Khan

Ranbir Kapoor, King Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

نٹ کھٹ رنبیر بے شرم بن کر تو فلم بینوں کے دلوں میں نہیں اتر سکے لیکن پھر بھی وہ کسی ایسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتے جس میں پہلے ہی کوئی نامور ہیرو ہو۔ فلمساز کرن جوہر نے رنبیر کپور کو اپنی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر کی۔

بلاک بسٹر فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے ہیرو نے شاہ رخ کا نام سنتے ہی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔