ممبئی (جیوڈیسک) مقبول ترین پروگرام ”کون بنے گا کروڑ پتی” میں آج بالی وڈ سٹار رنبیر کپور اپنی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ کے ساتھ شرکت کریں گے۔
کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام میں نیتو سنگھ کا کہنا تھا وہ ایک عرصے کے بعد کسی پروگرام میں شرکت کر رہی ہیں۔
اس لئے ان کے لئے یہ سب کچھ نیا سا ہو گا۔ رنبیرکپور کا کہنا تھا کہ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ” MOM IS ALWAYS RIGHT ” اس لئے وہ اپنی والدہ کیساتھ بھرپور تیاری کر کے اس پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضرور کامیاب ہونگے۔