ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی نئی فلم باجی راؤ مستانی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا، رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار کریں گی جبکہ دپیکا رنویر کی مستانی بنیں گی۔
سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم باجی راؤ مستانی میں اداکار رنویر سنگھ بالی وڈ حسیناؤں دپیکا پڈکون اور پریانکا چوپڑا کے مقابل نظرآئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا، رنویر کی اہلیہ جبکہ دپیکا ان کی گرل فرینڈ کا کردار کر رہی ہیں۔
رنویر سنگھ نے ایک اور دلچسپ انکشاف کیا کہ زویا اختر کی فلم دل دھڑکنے دو میں پریانکا ان کی بہن بنی ہیں۔