ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں رنبیر کپور کی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، صرف بھارت میں فلم اب تک 165 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔ رنبیر کپور اور دیپیکا پاڈوکون اسٹار کاسٹ کے ساتھ فلم کی انتہائی شاندار اوپننگ دیکھنے کو ملی۔
تیرہ دنوں میں ہی فلم نے بھارتی باکس آفس پر 165 کروڑ کا بزنس کر لیا جبکہ دنیا بھر میں اس کا کلیکشن سو کروڑ سے اوپر جا چکا ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مقبولیت میں یہ فلم، تھری ایڈیٹس اور ایک تھا ٹائیگر کے ریکارڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔