رنبیرکپورنے رواں برس نئی فلمیں نہ سائن کرنے کا فیصلہ کرلیا

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور لگاتار ناکام فلموں کے بعد فلموں کے انتخاب میں محتاط ہو گئے ہیں اورانہوں نے رواں سال نئی فلمیں سائن نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے لگاتار ناکام فلموں کے باعث رواں سال کوئی بھی فلم سائن نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے،اداکاراپنی پوری توجہ آنے والی نئی دو فلموں پر دینا چاہتے ہیں جن میں سے ایک تماشا اور دوسری جگا جاسوس ہے، رنبیر کپور نئی فلموں کو سائن کرنے کے بجائے تھوڑا وقفہ لینا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی ناکامیوں کی اصل وجوہات کا تعین کرسکیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کی رواں برس دو فلمیں “رائے” اور “بامبے ویلویٹ” نمائش کے لئے پیش کی گئی تھیں تاہم دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں ہیں۔