ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی نئی فلم بمبئے ویلوٹ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ برفی کی مٹھاس اور یہ جوانی ہے دیوانی کی بدتمیزی نے رنبیر کو سپر سٹار ہیروز کی فہرست میں لا کھڑا کیا لیکن بے شرم کے فلاپ ہونے کے بعد اداکار کی نئی فلم بمبئے ویلوٹ کی ریلیز آئندہ سال تک ملتوی ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ انہی دنوں مسٹر پرفیکشنسٹ کی پی کے ریلیز ہو رہی ہے۔
بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے مداحوں سے لمبی دوری پر اداکار پریشان ہو گئے ہیں اور وہ بمبئے ویلوٹ یا رائے کوئی ایک فلم اسی سال ریلیز کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔