رنبیر کپور کی نئی فلم کا گانا ارے ارے شائقین کی توجہ کا مرکز

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کینٹ کھٹ ہیرو رنبیر کپور کی نئی فلم بیشرم کا نیا گانا ارے ارے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ رنبیر کپور کی شرارتوں سے سجی فلم دو اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

رنبیر کپور کے والد اداکار رشی کپور اور والدہ اداکارہ نیتو سنگھ بھی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ بیشرم کے اس سے پہلے ریلیز ہونے والے گانے بھی فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔