ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیرکتنے ہی بڑے اداکار کیوں نہ بن گئے ہوں قانون اور قوانین کا احترام ان پر بھی لازم ہے ورنہ نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔قانون توڑا اور قانون کے رکھوالوں نے رنبیر کو بھی نہیں چھوڑا۔
جی ہاں بالکل ایسا ہی ہوا آج لندن سے ممبئی پہنچنے پر رنبیر کپور کیساتھ۔لندن سے فلم کی شوٹنگ مکمل کرواکے برٹش ایئر ویز کے طیارے سے ممبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے والے رنبیر کپور نے اپنے سامان میں ڈیوی فری آئٹمز ظاہر نہیں کیے۔
جس پر کسٹم حکام نے انہیں ائیر پورٹ پر ہی روک لیا۔تین گھنٹے تک سخت پوچھ گچھ اور 50ہزار کا بھاری جرمانہ بھرنے کے بعد بلاآخر راک اسٹار رنبیر اپنی جان خلاصی کروانے میں کامیاب رہے۔