رنبیر کپور کی کامیاب سرجری، سینے میں بننے والا ابلہ نکال لیا گیا

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

نئی دہلی(جیوڈیسک) این جی ٹی بالی ووڈ اداکاروں میں کاسمیٹک سرجری کرانا عام بات ہے لیکن راک اسٹار رنبیر کپور نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کرائی بلکہ سینے میں بننے والے ایک چھالے کونکلوانے کیلئے کامیاب آپریشن کروایاہے۔حال ہی میں رنبیر کپورفلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعدکمر میں تکلیف کی خبروں میں کافی سنے جا رہے تھے۔

تاہم اب ان کے بارے میں ایک اور خبر موصول ہوئی ہے کہ رنبیر کے سینے میں ایک ایسا پس بھرا چھالا بن گیا تھا جسکا جلد ازجلد جسم سے نکالا جانا ضروری تھا تاہم ڈاکٹروں نے ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد اس آبلے کو کامیابی سے جسم سے الگ کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق رنبیرآپریشن کے بعد بالکل ٹھیک ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جنہیں ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔