ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکویل تیار کیا جارہا ہے لیکن اس میں سلو میاں کی جگہ رنبیر کپور کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 1994 میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی فلم ’’ ہم آپ کے ہیں کون ‘‘ کے ڈائریکٹر سورج برجاتیا نے اب اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، فلم کے سیکویل میں کہانی کو وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے گا جہاں سے فلم کے پہلے حصے کا اختتام ہواتھا۔ فلم میں مرکزی کردار کے لیے رنبیرکپور کو منتخب کرلیا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر سورج برجاتیا کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ سلمان خان کے ساتھ ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی تکمیل میں مصروف ہیں، جس کے بعد وہ ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کے سیکیول پر کام کرنا شروع کردیں گے۔