ممبئی (جیوڈیسک) یوں تو رنبیر کپور کی فلم “بے شرم” باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی لیکن اسکے باوجود رنبیر نے اپنے معاوضے کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی۔
جی ہاں، رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے بسکٹ کے ایک اشتہار میں کام کرنے کیلئے بارہ کروڑ روپے کا چیک حاصل کر لیا ہے جو اس سے قبل کسی دوسرے اداکار کو نہیں دیا گیا۔
اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ رنبیر کپور بالی ووڈ میں اپنی لاجواب اداکاری میں تو کسی سے کم نہیں اور اسکے ساتھ ساتھ کمرشلز کے معاوضے کی دوڑ میں بھی انہوں نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔