ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ کی کیوٹ کیٹ کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے طویل عرصہ دوستی کے بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔ اطلاعات کے مطابق رنبیر کے پاپا معروف اداکار رشی کپور اپنے بیٹے کی کترینہ کے ساتھ بڑھتی ہوی ملاقاتوں پر خفا ہیں۔
یہ جوڑا گزشتہ ماہ اسپین کے پر فضا مقام پر چھٹیاں گزار کر وطن واپس آیا تھا تو اس وقت بھارتی ذرائع میں دونوں کے تعلقات پر کپور فیملی کی طرف سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ رشی کپور کا کہنا ہے کہ رنبیر اپنے کیریر کے عروج پر ہے اسے اپنی تمام توجہ اداکاری کی طرف مرکوز کرنی چاہیے جبکہ دوسری طرف صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوے کترینہ نے بھی خاموش رہنے میں اپنی عافیت جانی ہے۔