ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی رنبیر کپور اوردی پیکا کی یہ جوانی ہے دیوانی نے باکس آفس پر دھوم مچادی، فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن بمپر اوپننگ لی ہے۔ پہلے ہی دن بہت سارے ریکارڈ توڑنے والی یہ جوانی ہے دیوانی کی کہانی بنی اور نینا کے گرد گھومتی ہے۔
فلم میں بنی کا کردار رنبیر کپور نے نبھایا ہے جبکہ دی پیکا پڈوکون، نینا بنی ہیں۔ فلم کے گانے تو ریلیز سے پہلے ہی سپرہٹ ہوچکے ہیں ۔ فلم کا آئٹم سانگ تو فلم کے سارے گانوں پر بھاری ہے ۔ فلم باآسانی 100 کروڑ کا ہدف بہت جلد پورا کرلے گی۔