ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار رنویر سنگھ جو امیتابھ بچن کے دل وجان سے فین ہیں اور اس بات کا عملی ثبوت وہ بہت جلد بھارت میں آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے تائیفا ایوارڈ میں دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ ایوارڈ شو میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کو زبردست انداز میں ٹربیوٹ پیش کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ رنویر سنگھ امیتابھ بچن کے چالیس سالہ کیریئر کے دوران ان پر فلمائے گئے بہترین گانوں پر رقص کر کے ان کی شاندار فنی خدمت پر اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔