ممبئی (جیوڈیسک) کنگنا رناوت کو بالی ووڈ کی کوئن کہا جاتا ہے لیکن یہ بھی ستم ظریفی ہے کہ ہریتھک روشن کے ساتھ عدالتی جنگ کے باعث کوئی بھی ان کے ساتھ اپنا تعلق نہیں جوڑنا چاہتا اور یہی صورت حال رنبیر کپور کی بھی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر اپنے اور کنگنا کے افیئر کی خبریں دیکھ کر شدید غصے میں ہیں۔
کچھ برس قبل بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنویر کپور نے سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان دراڑیں ڈال کر اپنی نئی پریم کہانی شروع کی تھی لیکن پھر یہ پریمی جوڑا بھی ٹوٹ گیا لیکن اب تک رنویر کو کسی سے دوبارہ محبت نہیں ہوئی تاہم چند روز قبل ان کا نام سوشل میڈیا پر کنگنا رناوت کے ساتھ جوڑا گیا، یہ یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اتنی مقبول ہوئی کہ ٹوئٹر پر رنویر کنگنا کا ہیش ٹیگ گردش کرنے لگا۔
کنگنا سے محبت کی خبروں پر رنویر کو پہلے تو حیرت ہوئی لیکن خبریں یہ ہے کہ وہ انتہائی غصے میں ہیں۔ ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ رنویر یہ بات بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس قسم کی خبریں پھیلانے میں کس کا ہاتھ ہے لیکن فی الحال رنویر کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کررہے ہیں ۔ اگر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر ان خبروں کو بڑھاوا دیا تو پھر وہ اپنی زبان بند نہیں رکھیں گے اور اس واقعے میں ملوث افراد کو کھری کھری سنائیں گے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوٹ اور ہریتھک روشن کے درمیان دھواں دار عشق اب عداوت میں بدل چکی ہے اور دنوں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بعد اپنے نجی معاملات عدالت مین لے آئے ہیں۔