ممبئی(جیودیسک) بھارتی اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے صاحبزادے رنبیر کپور فلم انڈسٹری میں تعلقات استعمال کئے بغیر کامیاب ہو ئے۔ رشی کپور کے مطابق رنبیر کپور نے بالی ووڈ کے ایک اہم خاندان سے ہونے کے باوجود کبھی بھی تعلقات کا استعمال نہیں کیا۔
خواہ وہ پیشہ وارانہ وجوہات کے لیے ہو یا ذاتی۔ انہیں فخر ہے کہ ان کے بیٹے نے خاندانی پیشہ اپنایا ہے اور اس میں کامیاب بھی ہو ئے ہیں، اور اس بات کی حیرت بھی ہے کہ کنیکشنز کے استعمال کے بغیر وہ یہ سب کر نے میں کامیاب ہو ئے ۔
رشی کپور کے مطابق رنبیر نے کم عرصے میں کئی مختلف طرز کی فلمز میں کام کیا ہے، اور بطور ایکٹر خود کو ثابت کیا ہے، جبکہ وہ اپنے کیرئیر کی شروعات میں ایسا نہیں کر پائے تھے۔