کراچی (جیوڈیسک) نعمت رندھاوا اور شاہراہ نور جہاں پر مطیع اللہ اور عباس نامی افراد کے قتل کے ملزم کاظم عباس کو عدالت نے چھبیس اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے پولیس افسروں کے قتل میں ملوث لیاری گینگ وار کے ملزم امین بلیدی کے ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی۔ مقدمے میں ملوث عزیز جان بلوچ سمیت 22 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے گئے۔