لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بیٹے کے ہاتھوں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایڈیشنل سیشن جج عارف محمود کی اہلیہ جاں بحق ہو گئیں۔ کے علاقے نواب ٹان میں ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ اتفاقیہ گولی لگنے میں جاں بحق ہو گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج عارف محمود نیازی کا دس سالہ بیٹا عباس گھر میں بندوق کی صفائی کر رہا تھا کہ صفائی کے دوران بندوق سے اچانک گولی چل گئی جس سے گولی ان کی والدہ کو جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔