رینجر اہلکار نے خود کشی کر لی، موٹر سائیکل سوار شخص مزدہ کی ٹکر سے جاں بحق
Posted on October 5, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : رینجر اہلکار نے خود کشی کر لی، موٹر سائیکل سوار شخص مزدہ کی ٹکر سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں تھہ پنوی چیک پوسٹ پر رینجر اہلکار محمد طاہر رات دس بجے ڈیوٹی پر کھڑا تھا کہ دوران ڈیوٹی اس نے جی تھری کا فائر اپنے سینے پر مار کر خود کشی کر لی۔
خود کشی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی۔ جبکہ نواحی گائوں کیت کا رہائشی حاجی امانت علی موٹر سائیکل پر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ فیروز پور روڈ پر نبی بخش کے قریب مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار مزدہ کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com