مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) رینجر کی بر قت کاروائی زیر لائن سے تین سمگلر گرفتار،مختلف اقسام کی96انڈین بوتلیں شراب ، پسٹل بر آمد، رینجر کے سب انسپکٹر ذیشان حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر RO-530ڈی ایس آر فیصل احمد نے R.28990نائیک محمد افضل کی زیر نگرانی ناکہ پارٹی تشکیل دی جنہوں نے سپاہی عبداللہ، محمد طارق، عنصر نے چھٹیانوالہ کے قریب زیر لائن سے 1500میٹر کے فاصلے پر ناکہ بندی کر لی، جہاں پر پانچ بجے کے قریب سفید کلر گاڑی نمبری LRL5063آکر رکی، توفضل جوار سے دو افراد گٹھڑ یاں اٹھاکر لائے اور کار میں رکھ دی جبکہ ناکہ پر تعینات رینجر اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر چونگی امرسندھو کے رہائشی عرفان مسیح، محمد اصغر اور محمد افضل کو گرفتار کرکے قبضہ سے مختلف اقسام کی 96انڈین شراب کی بوتلیں پسٹل بر آمد کر لیا، مذکورہ ملزمان نے مور سگریٹ بھی انڈیا سمگلر کئے تھے،، رینجر کے سب انسپکٹر ذیشان حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تاجروں کی طرف سے جزل سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن کروانے کا مطالبہ،سلیکشن کی وجہ سے انجمن تاجران کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے تاجروں کے مسائل کا حل الیکشن ہی ہے، مقررین کا اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے جزل سیکرٹری کے الیکشن کیلئے ممبران انجمن تاجران کا اجلاس ہوا، جس میں جمیل قادری ، حاجی سرفراز احمد، میاں شفیق احمد، سابقہ جزل سیکرٹری امجد رحمانی ودیگر مقررین نے کہا کہ انجمن تاجران کے جزل سیکرٹری کی سیٹ خالی ہو چکی ہے جس پر تاجروں کی طرف سے الیکشن کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر صدر ظہور شاہین روپال نے تاجروں کی اکثریت کے دستخط کروا کر دینے کو کہا تھاہم نے 265تاجروں کے دستخط کروا کر دئیے تھے جسے صدر انجمن تاجران نے رد کر دیا تھا، جب تک انجمن تاجران کے الیکشن نہ ہوئے تاجروں کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے، ہم سلیکشن کے ذریعے مردہ تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کے ذریعے زندہ تنظیم چاہتے ہیں، تاجروں کی ایک فعال تنظیم ہونی چاہئے جو تاجروں کے مسائل میرٹ پر حل ہو سکیں، ہمیں کسی بھی احتجاج کا حصہ بننے کی بجائے تاجروں کے مسائل کیلئے احتجاج کرنا چاہئے،انجمن تاجران کے مسائل ایگزیکٹو کمیٹی کی نا اہلی کی وجہ سے ہیں، تاجروں کی بڑی تعداد نے جزل سیکرٹری کی سیٹ پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا گیا، امجد رحمانی نے کہا کہ ٹرانسفارمر کیلئے کوشش کرنے والے اپنی کوششیں بند کر دیں میں ایک ماہ کے اندر لگوا کر دوں گا،گزشتہ چھ سال تنظیم کا کوئی حساب نہیں دیا گیا،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126